لاہور ( این این اائی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم تیز ترین 12 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔قومی کپتان نے راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی 277 ویں اننگز میں 46 گیندوں پر 49 رنز بناکر یہ سنگ میل عبور کیا، وہ یہ اعزاز پانے والے 8 ویں پاکستانی بیٹر ہیں۔کپتان بابراعظم ایشیائی بیٹرز میں ویرات کوہلی کے بعد 12 ہزار رنز بنانے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان نے بابراعظم کی قیادت میں کیویز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ون ڈے انٹرنیشنلز میں 500 فتوحات کا سنگ میل بھی عبور کیا تھا، قومی ٹیم یہ اعزاز پانے والی دنیا کی تیسری ٹیم بنی تھی۔س سے قبل 500 فتوحات حاصل کرنے کا ریکارڈ آسٹریلیا اور بھارت کے نام تھا۔
The post بابراعظم تیزترین 12ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی بیٹر بن گئے appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/AUxLorY