Type Here to Get Search Results !

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا https://ift.tt/U61RdLt

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے آئندہ 15روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10روپے اضافہ کردیا ہے۔وزیر خزانہ اسحق ڈار نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10روپے اضافہ کیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 272سے بڑھ کر 282 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے 78پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 186روپے 7پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اسحق ڈار نے کہا کہ ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رہیں گی ہے۔وزیرخزانہ نے کیاکہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اطلاج رات 12بجے سے ہوگاگیاہے۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل 16مارچ کو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر 5روپے مزید مہنگا ہوگیا تھا۔فنانس ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہوگئی ہیں۔حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5روپے کا اضافہ کردیا تھا، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 272 روپے ہوگئی تھی۔قبل ازیں 16 فروری کو روپے کی گرتی ہوئی قدر کے پیش نظر حکومت پاکستان نے پیٹرول کی قیمت میں 22.20 روپے اور ڈیزل 17.20 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کیا تھا۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 22.20 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 17.20 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 12.90 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9.88 روپے فی لیٹر بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل یکم فروری کو حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35،35 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18،18 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

The post حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/fxdBXaW

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.