Type Here to Get Search Results !

مسجد حرام میں معذور افراد اور معمر خواتین کے لیے ہالز مختص https://ift.tt/VxLpEMP

مکہ مکرمہ(این این آئی)مسجد حرام میں معذور افراد اور معمر خواتین کے لیے متعدد ہالز مختص کر دیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان ہالز اورنماز کے مقامات میں سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات کے لیے خواتین کی امدادی ایجنسی مختلف افراد کو تیار کرکے خدمت کے لیے فراہم کرے گی۔

مسجد حرام میں آنے والے تمام زائرین کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے اور انہیں عبادت کی ادائیگی میں ہر سہولت فراہم کرنے کے لیے ان ہالز میں متعدد سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔انتظامیہ نے ان ہالز کو آگے مختلف زمروں میں تقسیم کردیا ہے۔ معذور افراد کے لیے الگ حصہ مختص ہے۔ وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کے لیے پچھلا حصہ مختص کیا گیا۔نابینا افراد کو سفید چھڑی فراہم کی جائے گی اوران کے لیے الگ حصہ موجود ہوگا۔نابینا افراد کو کاغذ اورالیکٹرانک دونوں طرح کے قرآن کریم کے بریل نسخے فراہم کیے جائیں گے۔اس کیعلاوہ الیکٹرانک نسخوں بھی موجود ہوتے ہیں جن میں لچکدارہولڈرزوالے قلم ہوتے ہیں۔معذورافراد کے مسجد حرام میں داخلے اور باہر نکلنے کو بھی منظم کیا جاتاہے۔ خواتین اور ان کے اہل خانہ کو بات کا مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ ان ہالز میں جھگڑے نہ ہوں۔قرآنی حلقوں، مذہبی اسباق اور خطبات جمعہ کو اشاروں کی زبان میں ترجمہ کیا جاتا ہیجبکہ نماز کے بار کوڈ بھی بنائے گئے ہیں۔لوگوں کی رہنمائی کیلئے فتاوی،سنتوں اور ذکر پرمشتمل کتابچے فراہم کیے جاتے ہیں۔

The post مسجد حرام میں معذور افراد اور معمر خواتین کے لیے ہالز مختص appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/LqPgV43

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.