Type Here to Get Search Results !

پوری قوم چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کیساتھ کھڑی ہے،تحریک انصاف https://ift.tt/VxLpEMP

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پوری قوم چیف جسٹس اورسپریم کورٹ کیساتھ کھڑی ہے، تین ماہ الیکشن آگے بڑھانے سے کیا ہو جائے گا اس دوران ملکی مسائل میں اضافہ ہی ہوگا، امید ہے انتخابات عوامی توقعات کے مطابق ہوں گے،خیبر پختونخوا اور پنجاب میں الیکشن نہ کروائے تو عام انتخابات بھی نہیں ہوسکیں گے،

ڈی ایم الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے، یہ عمران خان کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ تین ماہ الیکشن آگے بڑھانے سے کیا ہو جائے گا اس دوران ملکی مسائل میں اضافہ ہی ہوگا، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں الیکشن نہ کروائے تو عام انتخابات بھی نہیں ہوسکیں گے۔انھوں نے کہا کہ پوری قوم چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، بینچ بنانا چیف جسٹس کا اختیار ہے، حکومت سپریم کورٹ کے حکم پرعمل کرنے کی پابند ہے، حکم پرعمل نہ کرنے والی حکومت گھرجائیگی، ہم چاہتے ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 224 پرعمل ہو، اس پر عمل نہ ہوا تو نمائندہ حکومت کی بنیاد ختم ہو جائے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب اور کے پی الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ نے قواعد و ضوابط طے کرنے کا کہا ہے، اس ملک نے آئین کے تحت نظام کے اندر ہی رہنا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے حکومتی وزرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب نے زندگی میں کوئی الیکشن نہیں لڑا ان کی باتیں سمجھ سے بالاتر ہیں، گیارہ ماہ میں آپ نے پاکستان کا یہ حال کردیا ہے، اگرآپ سے ملک نہیں چل رہا تو ہماری جان چھوڑیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کیسے مائنس ہوسکتے ہیں، وہ ہی تو پلس ہیں، حکومت کے پاس صرف الیکشن کیلئے پیسے نہیں ہیں، انھوں نے اپنے ایم این ایز کو 81 ارب روپے دیے، 10 ارب روپے کے لیپ ٹاپ بانٹے اور اسلام آباد میں اربوں روپے کی اسکیمز منظور کی گئیں۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب نے فل کورٹ کی بات کی، عدالت نے اٹارنی جنرل کی فل کورٹ کی استدعا مسترد کردی۔ انہوںنے کہاکہ کے پی اور پنجاب الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت پیر کی صبح ساڑھے11بجے تک ملتوی ہوگئی، امید ہے انتخابات عوامی توقعات کے مطابق ہوں گے،

وکلا برادری کا بڑا حصہ چیف جسٹس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف کیس میں صرف الیکشن کی تاریخ کا تعین نہیں ہونا، پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق معاونت کیلئے تیار ہے، حکومت کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں آیا، دوسری طرف حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں میں مصروف ہے۔

رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید نے کہا کہ عدلیہ میں تقسیم کی سازش کی جارہی ہے، پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کو آئین اور دستور کے مطابق چلنا ہیفیصل جاوید نے حکومتی اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلسوں میں ججز کے نام لے کرحملہ آور ہو رہے ہیں، پی ڈی ایم الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے، یہ عمران خان کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں، ہرسطح پرتقسیم کی کوشش کی جارہی ہے۔

قبل ازیں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو مزید 72 گھنٹے کی مہلت دے دی ہے، پیسے اور سیکیورٹی کا بندوبست کرنا حکومت کا کام ہے، ورنہ ہم بتائیں گے یہ بندوبست کیسے ہوگا۔انہوںنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ججز کے خلاف جو تحریک چل رہی ہے چیف جسٹس نے اس کا بھی سختی سے نوٹس لے لیا ہے، سپریم کورٹ نے کہا ہے آئین مقدس اور مقدم ہے ہر صورت میں آئین کے تقدس کا خیال رکھا جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر نے لکھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عدلیہ پر حملہ اور ججز کو دباؤ میں لاکر اپنے من پسند فیصلے کروانے کی کوشش کی ہے، آج بھی عدلیہ کو آڈیو ویڈو اور جلسوں میں نام لے کر دباؤ میں ڈالا جارہا ہے۔شیخ رشید کے مطابق چیف جسٹس نے کہا ہے کہ تمام ججز کے تعلقات آپس میں ٹھیک ہیں اور ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، آئین پر عمل نہ ہوا تو سسٹم ختم ہو جائے گا۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ پوری قوم چیف جسٹس کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے،

چیف جسٹس قانونی اور آئینی فیصلہ دیں گے، ماضی میں بھی ججز میں اختلافات رہے ہیں، آج 1947 کا دور نہیں ہے اگر پرانا دور ہوتا تو خانہ جنگی ہوجاتی۔شیخ رشید نے کہا کہ میں طاقتور حلقوں سے لڑنے کا حامی نہیں ہوں، آنے والے مہینے بہت زیادہ اہم ہیں، 60 سے 65 دن زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ جو ادارہ یا اْس کا افسر چیف جسٹس کا حکم نہیں مانے گا وہ جیل جائے گا، الیکشن ہر صورت ہونے ہیں، وزارت داخلہ، خزانہ، دفاع تینوں ن لیگ کے پاس ہیں، اس لیے سزا شہباز شریف کو بھی ملے گی۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی ساری تدبیریں الٹی ہوگئی ہیں، 100 لتر بھی کھائیں گے، 100 پیاز بھی کھائیں گے، الیکشن بھی کروائیں گے اور گھر بھی جائیں گے۔

The post پوری قوم چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کیساتھ کھڑی ہے،تحریک انصاف appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/109Wa4r

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.