Type Here to Get Search Results !

مریم نواز کے ٹرک کے حوالے سے انتہائی خوبصورت انداز میں ذکر سے اسٹیج اور پنڈال میں قہقہے https://ift.tt/IwK2Hsb

گوجرانوالہ ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز گوجرانوالہ میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں ٹرک لے آئیں ، سینئر لیگی رہنما نے اپنی تقریر کے دوران ٹرک کے حوالے سے اس قدر خوبصورتی کے ساتھ ذکر کیا کہ اسٹیج اور پنڈال میں قہقے بکھر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے گوجرانوالہ میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری اور ان کے بھائی کی مبینہ آڈیو لیک میں ٹرک کے حوالے سے ہونے والی گفتگو کو اپنے خطاب کا حصہ بنایا ۔ اس دوران مریم نواز نے اپنے پیچھے سکرین پر ٹرک کی تصویر دکھائی گئی جس پر ٹرک پھڑیا گیا تحریر تھا جبکہ اس کے بعد انہوں نے پوچھا ٹرک کہاں ہے جس پر انہیں پلاسٹک کا ٹرک پکڑایا گیا جسے انہوں نے پنڈال میں موجود لوگوں کو دکھایا ۔ انہوں نے فواد چوہدری کی مبینہ آڈیو لیک کا ذکر کرتے ہوئے کہا ٹرک پھڑیا گیا جے ۔ مریم نواز نے کہا کہ اب یہ نہ کہہ دینا ٹرک مریم نواز چلا رہی تھی ، ہم اس ٹرک کے چاروں ٹائر پنکچر کر کے اسے گھر بھیجیں گے۔ مریم نواز کے ٹرک کے حوالے سے ذکر پر اسٹیج پر بیٹھے رہنما اور پنڈال میں موجود کارکنا ن بے حد محظوظ ہوئے اور قہقے لگاتے رہے ۔

The post مریم نواز کے ٹرک کے حوالے سے انتہائی خوبصورت انداز میں ذکر سے اسٹیج اور پنڈال میں قہقہے appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/LVBgYFZ

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.