Type Here to Get Search Results !

سعودی عرب، باپ دیکھتا رہ گیا، چار بچے سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق https://ift.tt/gukhP0x

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ایک دل ہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ والد کی آنکھوں کے سامنے اس کے چار بچے سیلاب میں ڈوب گئے اور وہ دیکھتا رہ گیا۔ والد خود بھی زخمی ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جازان کے علاقے میں صبیا گورنری میں گائوں مشلحہ میں آنے والے طوفان کا منظر اطراف میں کھڑے افراد

میں سے ایک نے فلم بند کرلیا۔ اس ہولناک منظر کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچوں کو لے جانے والی کار تیز بارش کے باعث آنے والے پانی کے تیزبہا کی زد میں آگئی اور ندی میں ڈوب گئی۔ویڈیو میں کار ڈرائیور کی جانب سے صورت حال پر قابو پانے میں ناکامی واضح ہورہی ہے۔ موسلا دھار بارش میں گاڑی پانی میں بہ گئی اور اسی پانی میں ڈوب گئی۔ گاڑی میں سوار چار بچوں کی موت ہوگئی اور والد زخمی ہوگیا۔ ایک لڑے اور ایک لڑکی کی نعشیں نکال لی گئیں۔ دو لڑکوں کی تلاش شروع کردی گئی۔ وادی ابو حتارہ کے اس طوفان نے لوگوں کو افسردہ کردیا۔ اس علاقے میں پندرہ برس سے پانی آ رہاہے۔دوسری طرف سعودی عرب کے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے پانی کے بہا کے دوران وادیوں اور چٹانوں کو عبور کرنے کے خلاف خبردار کردیا۔ محکمہ نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر کہا کہ وادیوں اور چٹانوں کو ان کے بہا کے دوران عبور کرنا ایک سنگین غلطی ہے جو آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈاتا ہے اور ٹریفک قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ محکمہ نے کہا کہ ٹریفک سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے ارلی وارننگ سسٹم کے ذریعے عسیر، جازان، نجران، مکہ مکرمہ، الباحہ اور ریاض کے علاقوں میں موسم کی خرابی کا الرٹ جاری کیا ہے۔

The post سعودی عرب، باپ دیکھتا رہ گیا، چار بچے سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/5RdKZSV

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.