Type Here to Get Search Results !

گلیڈی ایٹرز رنز کے پہاڑ کے نیچے دب گئے، سلطانز کی یادگار فتح https://ift.tt/FpGK8Yk

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 8 کے اٹھائیسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان اور محمد رضوان بیٹنگ کرنے کے لئے آئے، عثمان خان نے 36 گیندوں پر سنچری بنا کر تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا، عثمان خان نے

43 گیندوں پر 120 رنز بنائے اور محمد نواز کا شکار بنے، ان کی اننگ میں نو چھکے اور بارہ چوکے شامل تھے، محمد رضوان 55، رئیلی روسو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹم ڈیوڈ 43 اور کیرون پولارڈ 23 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ مقررہ بیس اوورز میں ملتان سلطانز نے تین وکٹوں کے نقصان پر 262رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 263رنز کا ہدف دیا، اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل تاریخ کا سب سے بڑا ٹارگٹ مل گیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے قیس احمد نے دو جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پہاڑ جیسے ہدف کو عبور کرنے کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے اور مارٹن گپٹل میدان میں اترے، جیسن رائے 6، مارٹن گپٹل 37، عمیر یوسف نے تیز رفتار 67، محمد حفیظ 1، افتخار احمد 53، عمید آصف 0،محمد نواز 16،عمر اکمل 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، قیس احمد اور نوین الحق نے 17، 17 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر253 رنز بنا سکی، اس طرح سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ملتان سلطانز نے یہ میچ جیت لیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے پانچ اور احسان اللہ نے دو جبکہ انور علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

The post گلیڈی ایٹرز رنز کے پہاڑ کے نیچے دب گئے، سلطانز کی یادگار فتح appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/FzNgsvI

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.