Type Here to Get Search Results !

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا گیا https://ift.tt/8zWjuqV

اسلام آباد (این این آئی) ایڈیشنل سیشن جج کو رشوت دینے کے کیس میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کے سزا یافتہ شعیب شیخ کو ایف آئی اے نے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ، شعیب شیخ ایف آئی اے کے نوٹس کے باوجود حاضری سے گریزاں تھے۔شعیب شیخ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر ایف آئی اے تحقیقات کر رہا تھا، شعیب شیخ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج پرویز القادر میمن کو رشوت دینے کا الزام تھا۔ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کے سزا یافتہ شعیب شیخ کی طرف سے جج کو 50لاکھ روپے رشوت دینے کے شواہد سامنے آئے تھے۔

The post ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/qhDa5LB

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.