Type Here to Get Search Results !

الیکشن کمیشن کوئی غلطی نہ کرے پھنس جائیں گے، شیخ رشید https://ift.tt/6o7z3EW

راولپنڈی(این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگلے 72گھنٹوں میں قومی اسمبلی توڑ دی جائے تو ملک میں اکٹھے الیکشن ہوں گے۔لال حویلی کے باہر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان جو بھی امیدوار کھڑا کرے گا

اس کی سپورٹ کریں گے، الیکشن کمیشن کوئی غلطی نہ کرے پھنس جائیں گے، پوری سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو اجلاس میں پاکستان زیر غور نہیں آیا، غریب کو انہوں نے تباہ کردیا ہے، یہ صرف آڈیو، ویڈیو کھیل رہے ہیں، امید ہے ملک میں منصفانہ انتخابات ہوں گے، اگر صوبے اور مرکز کے الیکشن اکٹھے ہوں تو بہت بہتر ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان سے کل لاہور ملنے جا رہا ہوں، انتخابات پر بات ہوگی، عمران خان جس بھی امیدوار کا اعلان کریں گے لال حویلی اس کی حمایت کرے گی،13جماعتی اتحاد اب منہ کے بل گرے گا، سکندر سلطان راجہ کو پیغام ہے کہ کسی کی نہیں صرف سپریم کورٹ کی سنو۔  شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگلے 72گھنٹوں میں قومی اسمبلی توڑ دی جائے تو ملک میں اکٹھے الیکشن ہوں گے۔لال حویلی کے باہر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان جو بھی امیدوار کھڑا کرے گا اس کی سپورٹ کریں گے

The post الیکشن کمیشن کوئی غلطی نہ کرے پھنس جائیں گے، شیخ رشید appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/jy4s7o1

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.