Type Here to Get Search Results !

پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور کارکنان پولیس گاڑیوں میں بیٹھ کر تصاویر بنوانے کے بعد گھروں کو واپس لوٹ گئے https://ift.tt/sxIEJNj

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر صوبائی دارالحکومت لاہور سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کر دیا گیا ،تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پہلی گرفتاری دے کر معاشی عدم استحکام ، مہنگائی ،پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں پر کریک ڈائون کے خلاف جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا ،

کئی کارکنان کیمپ جیل کے باہر بھی پہنچ گئے ، پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کی وجہ سے سارا دن مال روڈ پر بھرپور گہما گہمی دیکھی گئی جس کی وجہ سے مال روڈ اور اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام تعطل کا شکار رہا ، پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور کارکنان پولیس گاڑیوں میں بیٹھ کر تصاویر بنوانے کے بعد گھروں کو واپس روانہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا گیا ،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنمائوں نے مال روڈ پر گرفتاریاں دینے سے پہلے شرکاء سے خطابات کئے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک ملک بھر میں پھیلے گی،ہم بنیادی حقوق کی پامالی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، تحریک کا مقصد پرامن احتجاج ریکارڈ کرانا ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صدر مملکت کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے پررخنہ ڈالا جارہا ہے، انہوں نے کوئی غیر آئینی بات نہیں کی، آئینی کردار میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ان کی ذمہ داری کا احساس دلایا ہے، لیکن صدر مملکت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔انہوںنے کہاکہ ہی ٹی آئی رہنماں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے، عدلیہ پر (ن)لیگ نے جو حملہ کیا ہے وہ ناقابل برداشت ہے،سابق چیئرمین نیب پر جھوٹے کیسز بنانے کے لئے دبا ئوڈالا گیا، انہیں عمران خان اور ان کی اہلیہ پر جھوٹے مقدمات بنانے کا کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہ ملک کے معاشی حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ سے مہنگائی کی شرح میں40 فیصد اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انٹر نیشنل فورمز پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا ہے ، ہماری جدوجہد کی منزل قریب ہے ،ہم بڑے مقصد کے لئے گرفتاریاں دینے نکلے ہیں ۔انہوں نے کاہ کہ جنہوں نے ملک کو لوٹا

جنہوں نے منی لانڈرنگ کی اورسرکار کے خزانے پر ہاتھ ڈالے جن کی داستانیں موجود ہیں ، جن کے اوپن اینڈ شٹ کیسز موجود ہیں انہیں رہا کیا جارہا ہے اور نوٹس عمران خان اور ان کی اہلیہ کو دیا جارہا ہے ایک پردہ دار خاتون کو دیا جارہا ہے، نوٹس فواد چوہدری ، پرویز خٹک کو دیا جارہا ہے بلکہ پارٹی کی تمام مرکزی قیادت کو نوٹسز دئیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو احتجاج کر رہے ہیں

یہ اس آئین شکنی کے خلاف ہے جو وفاقی حکومت کر رہی ہے،ملک کے معاشی حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں،اس وقت مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے ،ہم نے جلا ئوگھیرا نہیں کرنا پر امن رہنا ہے ۔اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے بڑے مقصد کے لئے جدوجہد شروع کی ، آج پی ٹی آئی کی لیڈر شپ گرفتاریاں دینے کے لئے پہنچی ہے ، کارکنان اور عوام گرفتاریاں دینے کے لئے پہنچے ،

قوم کا شعور بیدار ہو گیا ہے ۔ میاں محمود الرشید، جمشید اقبال چیمہ ، مسرت جمشید چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک اب اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے جس کے نتیجے میں قوم کو حقیقی آزادی ملے گی ۔ ہم اس ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پی ٹی آئی کے میڈیا سیل اور میڈیا رپورٹس کے مطابق

جیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی، اعجاز چودھری، سینیٹر ولید اقبال، عمر سرفراز چیمہ اور زبیر نیازی نے گرفتاری دی، فواد بھولر ،واجد شاہ،فیاض مسیح،جہانگیر چودھری ،لیاقت میر ،ظفر اسلم ،مختیار شاہ ،ثاقب سلیم بٹ ،ظہیر اللہ ملک ، عبدالرزاق ،زبیر خان ،فاروق نشاط ، محمد دانش ،ملک احمد،محمد شہباز،حاجی اللہ رکھا،نعیم خان،رانا عرفان،طاہر محمود ،امین بٹ سمیت دیگر بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 700 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس پوری تیاری کے ساتھ وینز لے کر آئی اور ہزاروں لوگوں کو دیکھ کر پریشان ہو گئی، سی سی پی او آفس، چیئرنگ کراس کے سامنے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود رہی، قائدین اور کارکنان کے جذبے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔دوسری جانب پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ 3 ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور کارکنوں کو حراست میں لیا ہے جس کے تحت ایک ماہ تک حکومت انہیں جیل میں رکھ سکتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب اور ڈسٹرکٹ لاہور کے زیر اہتمام پارٹی دفتر جیل روڈ میں رضاکارانہ طور پر گرفتاری دینے والے رہنمائوں اور کارکنوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی اسد عمر اور شاہ محمود قریشی تھے ۔ تقریب میں رضاکارانہ گرفتاریاں پیش کرنے والے تمام کارکنوں اور رہنماں کے گلے میں پھولوں کے ہار اور پارٹی مفلر ڈالے گئے ۔ تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان ، سینیٹر اعظم خان سواتی ، ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں اسلم اقبال ،میاں محمود الرشید ،شیخ امتیاز محمود سمیت بڑی تعداد میں رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔

تقریب سے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رضا کارانہ طور پر گرفتاریاں پیش کرنے والے پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں ،تحریک کو دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا ، جیل بھرو تحریک آئین شکنی کے خلاف ہے ، یہ تحریک اب رکے گی نہیں ، تحریک انصاف صاف اور شفاف انتخابات تک چین سے نہیں بیٹھے گی ، عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں ، پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنمائوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں ، ملک کے معاشی حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں ، مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، آئی ایم ایف کے معاہدے کے بعد مہنگائی 40 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔

The post پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور کارکنان پولیس گاڑیوں میں بیٹھ کر تصاویر بنوانے کے بعد گھروں کو واپس لوٹ گئے appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/kFXYwq0

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.