Type Here to Get Search Results !

محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ بھی ملتان سلطانز کے کام نہ آئی، سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے میدان مار لیا https://ift.tt/s1GNbQn

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل 8 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر مقررہ بیس اوورز میں لاہور قلندرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیتنے کے لئے 176 رنز کا ٹارگٹ دیا،جس کے جواب میں ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور شان مسعود کھیلنے کے لئے آئے، شان مسعود نے 35 رنز بنائے اور حسین طلعت کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 75 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ ڈیوڈ ملر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کیرون پولارڈ19 رنز بنا سکے، عثمان خان اور اسامہ میر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ اس طرح مقررہ اوورز میں ملتان سلطانز چھ وکٹ کے نقصان پر 174 رنز بنا سکے اور قلندر ایک رنز سے جیت گئے۔

The post محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ بھی ملتان سلطانز کے کام نہ آئی، سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے میدان مار لیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/nYQtlhk

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.