Type Here to Get Search Results !

نوازشریف لندن علاج کروانے گئے ہیں علاج ہی کروائیں، شریفوں نے جھوٹے پرچوں کی سیاست ابھی تک نہیں چھوڑی،پرویزالٰہی https://ift.tt/NM3SaUT

لاہور( این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سابق ایم پی اے پیر سید تقی شاہ، تلہ گنگ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات، سابق چیئرمینوں اور مسلم لیگی عہدیداروں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ملک اسد کوٹ گلہ، چیئرمین بلدیہ لاوہ ملک قدیر الطاف، چیئرمین ملک ممتاز حیدر،

شیخ سعید احمد، رانا محمد شفیق، حضرت علامہ مولانا مجید انور، مولانا اخلاق احمد، مولانا صابر ایوب و دیگر بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت، پنجاب نگران حکومت، گورنر سمیت سب عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اس لیے پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن کی تاریخ ہی نہیں دے رہے، اعلیٰ عدلیہ نے ان نالائقوں کو اپنا کام یاد کروا دیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نواز شریف کا عمران خان سے کسی بھی میدان میں حقائق اور اعداد و شمار کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں، وہ لندن علاج کروانے گئے ہیں علاج ہی کروائیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شریفوں نے جھوٹے پرچوں کی سیاست ابھی تک نہیں چھوڑی، ہمارے خلاف جعلی مقدمے درج کروا کے ہمیں خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں، ہمیں اللہ تعالیٰ کے بعد اعلیٰ عدلیہ انصاف مہیا کر رہی ہے، حکمرانوں کی اپنے اصل کام کی طرف توجہ نہیں، مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

The post نوازشریف لندن علاج کروانے گئے ہیں علاج ہی کروائیں، شریفوں نے جھوٹے پرچوں کی سیاست ابھی تک نہیں چھوڑی،پرویزالٰہی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/jabNh9o

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.