اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیاہے۔منگل کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری بیان کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے بتایاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل رات 12بجے سے ہوگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور280روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔اسحق ڈار نے کہا کہ پیٹرول 5روپے کم کیاگیاجس کے بعدنئی قیمت 267روپے فی لیٹر کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل میں 15روپے کمی کی گئی جس کے بعدنئی قیمت187روپے 73پیسے فی لیٹرکردی ہے۔انہوںنے کہاکہ لائٹ ڈیزل آئل 12روپے کمی کے بعد 184روپے 68 پیسے کردیاہے۔
The post حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کردی appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/OjTxGCP