Type Here to Get Search Results !

جماعت اسلامی کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ https://ift.tt/kfJHDLT

لاہور ( این این آئی)مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی اور الیکشن سیل کے چیئرمین لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب بلاشبہ آئینی ضرورت ہے مگر پی ٹی آئی کا اس حوالے سے رویہ آئین کا مذاق بن گیا ہے اور موجودہ نازک ملکی حالات کے پیش نظر پوری ملک میں ایک ساتھ اور ایک ہی دن میں انتخابات کا انعقاد قومی مفاد میں ہوگا،

اس لیے جماعت اسلامی نے ان ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،سونامی کی تباہی کے بعد پی ڈی ایم اتحادی حکومت نے مہنگائی کی تمام رکارڈ توڑ دیئے ہیں، پٹرول قیمتوں میں اضافہ سمیت 170 ارب کے منی بجٹ سے عام آدمی کا زندہ رہنا مشکل بنادیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی 27 فروری کو اسلام آباد کنونشن سنٹر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نامزد امیدواران کا کنوشن منعقد کرکے اپنی ملکگیر انتخابی مہم کا آغاز کرے گی۔ قوم نے تمام نظام و پارٹیوں کو آزما لیا ہم سمجھتے ہیں کہ اسلامی نظام اور دیانتدار قیادت ہی عوام کے مسائل کا حل ہے جماعت اسلامی کے پاس مخلص قیادت اور ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کا ویڑن بھی ہے۔ اس لیے پرامن خوشحال و اسلامی پاکستان کے لیے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں میڈیا سیل سندھ کے دورے کے موقع پر بات چیت کے دوران کیا۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالحفیظ بجارانی ، علامہ حزب اللہ جکھرو اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے قومی خزانہ کے اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود مردم شماری کو متنازعہ بنایا جاتا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات ختم کو ختم کیا جانا چاہئے حالانکہ نادرا کے پاس مردم شماری کے لیے مطلوب تمام ڈیٹا موجود ہے اس کام کے لیے اس کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا سکتا تھا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں عوام کا جماعت اسلامی پر بھرپور اعتماد کا اظہار تبدیلی کی نوید ہے ماضی میں جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان نے ڈلیور کیا ہے شہر کی تعمیر و ترقی میں ان کا کام و کرادر کی پوری قوم معترف ہے۔ حافظ نعیم الرحمان بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی آواز بنے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ان پر اعتماد کا اظہار ہے۔

The post جماعت اسلامی کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/KgBx0D7

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.