Type Here to Get Search Results !

عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ https://ift.tt/GdPJswD

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 22روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17روپے 20پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 12روپے 90پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272روپے ہو گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 280اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 196روپے 68پیسے کا ہو گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202روپے 73پیسے ہو گئی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیاکہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے کے بعد ہو گیاہے۔

The post عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/wJxP6ch

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.