لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ گزشتہ چار برسوں میں عمران خان نے مقدموں جھوٹ بہتان اور صرف الزام تراشی کی سیاست کی،عمران خان ہمیں رلانے کی باتیں کرتے تھے مگر بھول گئے اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھاہے ۔مریم نواز سے
پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں سابق اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر ، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر بھی موجود تھے۔ ملاقات کرنے والوں میں خواجہ سلمان رفیق،یاسین سوہل چوہدری شہباز ، رانا احسن شرافت، میاں نصیر ،عمران جاوید ،میاں مجتبیٰشجاع الرحمن، چوہدری باقر حسین ، توصیف شاہ ، سمیع اللہ خان، خالد قادری ، عمران گورائیہ شا مل تھے۔ ملاقات میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے اور پارٹی بیانیے کے فروغ کے حوالے سے گفتگو اور حکمت عملی مرتب کی گئی ۔ مریم نواز نے کہا کہ ہم سب نے مل کر پارٹی کو مضبوط بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کو ہمیشہ ریلیف دینے کی کوشش کی، مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوامی خدمت سے عبارت ہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ گزشتہ چار برسوں میں عمران خان نے مقدموں جھوٹ بہتان اور صرف الزام تراشی کی سیاست کی،عمران خان ہمیں رلانے کی باتیں کرتے تھے مگر بھول گئے اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھاہے ۔
The post عمران خان ہمیں رلانے کی باتیں کرتے تھے مگر بھول گئے اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھاہے،مریم نواز کی شدید تنقید appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/qUOX5wo