Type Here to Get Search Results !

جج کے داماد ہونے کا فائدہ ، مریم نواز کے الزام پر علی افضل ساہی کا ردعمل آگیا https://ift.tt/6iXQz7O

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز کے لاہورہائیکورٹ میں جج کے داماد ہونے کا فائدہ اٹھانے الزام پر تحریک انصاف کے رہنما علی افضل ساہی نے اپنا ردعمل دے دیا ۔ مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہاتھا کہ

تحریک انصاف لاہور ہائیکورت میں جج کے داماد ہونے کا فائدہ اٹھا رہی ہے ۔ جس پر لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد زمیر بھٹی کے داماد علی افضل ساہی نے ٹویٹر پیغام میں اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ مریم نواز شریف صاحب ججوں کو فون کر کے من پسند فیصلے کروانے اور ان میں بریف کیس تقسم کرنے کی بنیاد آپ کے بزرگوں نے رکھی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں آئین اور قانون کے مطابق کام کریں تو آپ کو تکلیف ہوتی ہے۔ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ سارے داماد آل شریف کے دامادوں کی طرح سسرال کیبیساکھیوں پر نہیں جیتے،کچھ لوگ اللہ کی ذات سے مانگتے ہیں اور اسی پر توکل کر کے جیتے ہیں۔

The post جج کے داماد ہونے کا فائدہ ، مریم نواز کے الزام پر علی افضل ساہی کا ردعمل آگیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/MRcnrZv

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.