Type Here to Get Search Results !

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی 50کروڑ کی منجمد رقم بحال https://ift.tt/rFkd02X

لاہور (این این آئی) نگران پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی 50کروڑکی منجمدرقم کمرشل بینکوں میں منتقل کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے نیب کے کہنے پر دو ماہ قبل اسحاق ڈار کے منجمد اکاؤنٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ محکمہ خزانہ کو بھجوایا تھا۔محکمہ خزانہ پنجاب نے تصدیق کے بعد معاملہ کابینہ کی منظوری سے مشروط کیا تھا۔نگران کابینہ کی منظوری کے بعد اب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی 50 کروڑ کی منجمد رقم بحال کردی گئی ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب جلد کمرشل بینکوں میں رقم منتقل کرے گا، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے فنڈ سرکاری اکاؤنٹس سے کمرشل اکاؤنٹس میں منتقل ہوں گے، اسحاق ڈار کی یہ رقم 2018ء میں منجمد کرکے کمرشل بینکوں سے سرکاری اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی تھی۔

The post وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی 50کروڑ کی منجمد رقم بحال appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/bMInHuX

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.