Type Here to Get Search Results !

غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ https://ift.tt/Z1KwgHG

لاہور( این این آئی)دہشتگردی کی نئی لہر کے پیش نظروفاقی حکومت کی ہدایت پر پنجاب میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا گیا۔نجی ٹی وی نے محکمہ داخلہ کے حوالے سے کہا ہے کہ پنجاب میں پروف آف ریزیڈینس کارڈ حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 342 ہے جبکہ افغان سٹیزن کارڈز رکھنے والے 88 ہزار 299 افراد پنجاب کے مختلف علاقوں میں آباد ہیں۔حکام کے مطابق بغیر کسی شناختی دستاویز کے 50 ہزار سے زائد افغان لاہور سمیت صوبے بھر میں موجود ہیں۔دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر غیررجسٹرڈ افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کے لیے حساس اضلاع میں میپنگ کرلی گئی جس میں پولیس، سی ٹی ڈی اورقانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ کارروائیاں عمل میں لائیں گے۔

The post غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/IOESdJB

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.