لاہور (این این آئی)چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مکی آرتھر پارٹ ٹائم کوچنگ کے خواہاں ہیں، ہم پاکستان کیلئے فل ٹائم کوچ رکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مکی نے حتمی فیصلے کیلئے مزید وقت مانگا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق
جنوبی افریقی نژاد آسٹریلوی مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ بننے کی آفر ٹھکرادی، وہ ڈربی شائر سے کنٹریکٹ کرچکے ہیں، وہ کچھ ہفتوں کیلئے کنسلٹنٹ یا پی ایس ایل میں ہیڈ کوچ کا کام کرسکتے ہیں۔مکی آرتھر کی جانب سے ہیڈ کوچ بننے سے انکار کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مکی آرتھر پارٹ ٹائم کوچنگ کے خواہاں ہیں، ہم نے صاف کہہ دیا پاکستان کیلئے فل ٹائم کوچ رکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ مکی آرتھر نے حتمی فیصلے کیلئے مزید وقت مانگا ہے، مکی آرتھر ایشیا کپ کے بجائے ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی میں کوچنگ کرنا چاہتے تھے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بہترین اور فل ٹائم کوچنگ اسٹاف رکھیں گے۔
The post مکی آرتھر کی پیشکش مستر کرنے کے بعد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بڑا اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/rYD7mBp