Type Here to Get Search Results !

خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی جانب سے تھرمل ویپن سائٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف https://ift.tt/WMcSuJQ

پشاور(این این آئی) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جا انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں حالیہ دنوں میں دہشتگردوں نے تھرمل ویپن سائٹ کا استعمال کیا۔آئی جی کے پی معظم جا انصاری کے مطابق مردان،بنوں، لکی مروت اور ٹانک میں کچھ کارروائیوں میں تھرمل ویپن سائٹ استعمال ہوئے، خدشہ ہے تھرمل ویپن سائٹ ٹیکنالوجی افغانستان سے لائی گئی ہے۔آئی جی نے کہا کہ ممکن ہے یہ ہتھیار نیٹو فورسز کے جانے کے بعد دہشت گردوں اور ٹی ٹی پی کے ہاتھ لگے ہوں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو رواں ہفتے تھرمل ویپن سائٹ فراہم کریں گے، افغانستان میں بارڈر کے قریب کچھ جگہوں پرافغان حکومتی رٹ نہیں ہے۔

The post خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی جانب سے تھرمل ویپن سائٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/1s389fe

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.