Type Here to Get Search Results !

محکمہ خزانہ نے سرکاری سطح پر مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کر دیا https://ift.tt/QFxWKDR

لاہور( این این آئی )محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے میں سرکاری سطح پر مزدوروں کی اجرت میں ترامیم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،مزدور اور ہنر مند کی مزدوری میں 70روپے سے 150روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے میں

سرکار سطح پر مزدوروں کی اجرت میں ترامیم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔لاہور میں سرکاری سطح پر مزدور کی اجرت میں 85 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں مزدور کی اجرت میں 70 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ مزدور کی ایک روز کی اجرت 965 روپے سے بڑھا کر 1ہزار 60 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ مہارت رکھنے والے مزدور کی سرکاری سطح پر ایک دن کی اجرت میں 150 روہے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔مہارت رکھنے والے مزدور کی روزانہ کی اجرت 1300 روپے 1450 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ ڈرائیور ،الیکٹریشن، ڈینٹر ،کار پینٹر فرنیچر کی پالش کرنے والے کی اجرات 1450 روپے مقرر کی گئی۔مالی کی روز کی اجرات میں 102 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے اب 973 کی بجائے 1 ہزار 75 روپے ہوگی۔

The post محکمہ خزانہ نے سرکاری سطح پر مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/W2sgvu6

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.