Type Here to Get Search Results !

پیلے کی ضعیف العمر ماں بیٹے کی موت سے لاعلم https://ift.tt/q09i7da

برازیلیا (این این آئی) فٹ بال کے شہنشاہ پیلے کی بہن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ لیجنڈ فٹ بالر پیلے کا انتقال ہو گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری آنجہانی پیلے کی بہن ماریا لوسیا ڈو نیسیمینٹو نے کہا کہ

وہ اپنی والدہ سیلسٹے کی دیکھ بھال خود کرتی ہیں جو اس وقت 100 برس کی ہیں۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ضعف العمری کے باعث والدہ زیادہ تر وقت اپنی ہی دنیا میں کھوئی رہتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ والدہ یہ تو جانتی ہیں کہ آنجہانی فٹ بالر کی طبیعت ناساز رہتی ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتیں کہ انہیں کیا ہوا تھا اور نہ ہی انہیں بھائی کی موت کا علم ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آنجہانی کھلاڑی پیلے نے اپنی والدہ کی 100ویں سالگرہ منائی تھی، جس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر بھی پوسٹ کی تھی۔واضح رہے کہ برازیلین کھلاڑی پیلے گزشتہ چند ہفتوں سے ہسپتال میں آنتوں کے کینسر کے باعث زیرِ علاج تھے جس کے بعد گزشتہ جمعرات کو 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔رواں ماہ کے آغاز میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ برازیلین کھلاڑی پیلے کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے، وہ ہسپتال میں آنتوں کے کینسر کے باعث زیرِ علاج تھے جہاں ان سے متعلق ڈاکٹرز بھی ناامید ہوگئے تھے تاہم وہ گزشتہ جمعرات کو 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

The post پیلے کی ضعیف العمر ماں بیٹے کی موت سے لاعلم appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/YtKW3HU

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.