Type Here to Get Search Results !

عوام کے لئے اہم خبر، اوگرا نے موجودہ اور نئے گیزروں میں کونیکل بیفلز کی تنصیب کو لازمی قرار دیدیا https://ift.tt/my3OXth

اسلام آباد( این این آئی)اوگرا نے موجودہ اور نئے گیزروں میں کونیکل بیفلز کی تنصیب کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ توانائی کو بچانے اور ملک میں گیس کی قلت پرقابوپانے کے لیے کیا گیا ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق کونیکل بیفلز کی تنصیب کے

نتیجے میں گیزر کے استعمال کی وجہ سے استعمال ہونے والے گیس کے بلوں میں20 سے 25 فیصد کی بچت ہوگی اور اس طرح ملک میں قدرتی گیس کے جاری بحران کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ملک میں گیس صارفین کی کل تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ پچاس ہزار ہے جس میں سوئی ناردرن گیس کے چوہتر لاکھ پچاس ہزار اور سوئی سدرن گیس کے بتیس لاکھ صارفین شامل ہیں۔ ان میں سینتیس لاکھ اٹھاسی ہزار صارفین گیزر استعمال کرتے ہیں ۔ اس اقدام کی مدد سے گیس میں یومیہ کل بچت 6.4 ایم ایم سی ایف ڈی ہوگی۔ کونیکل بیفلز کی تنصیب کے لیے ڈیڈ لائن دسمبر 2023 گئی ہے ۔اوگرا نے تمام صارفین ، عام لوگوں، دلچسپی رکھنے والے متاثرہ افراد اور فریقین کو عوامی سماعت میں مدعو کیا تاکہ وہ درخواست گزاروں کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں پر اپنا نقطہ نظر پیش کریں۔

The post عوام کے لئے اہم خبر، اوگرا نے موجودہ اور نئے گیزروں میں کونیکل بیفلز کی تنصیب کو لازمی قرار دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/AM4hv1c

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.