Type Here to Get Search Results !

تیل نکالنے کیلئے طالبان حکومت کا چین کے ساتھ پہلا بین الاقوامی معاہدہ،کئی ہزارافغانوں کو ملازمت ملنے کا اعلان https://ift.tt/lu9I4oO

کابل(این این آئی)افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک کے شمالی علاقے دریائے آمو کے قریب تیل نکالنے کیلئے چین کیساتھ پہلا بین الاقوامی معاہدہ کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان معاہدے پر دستخط کی تقریب میں طالبان حکومت کے نائب وزیراعظم برائے معاشی امور ملا عبدالغنی برادر نے کہاکہ

اس سے افغانستان کی معیشت مضبوط ہوگی اور تیل پر خود انحصاری میں اضافہ ہوگا۔ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ یہ معاہدہ 25 سال کیلئے چین کی تیل اور گیس کمپنی کے ساتھ کیا گیا ہے جو سرکاری کارپوریشن کا حصہ ہے۔ترجمان کے مطابق ساڑھے 4 ہزار کلومیٹر کے علاقے سے تیل نکالا جائے گا، تیل نکالنے کی یومیہ مقدار ایک ہزار سے دو ہزار کلومیٹر تک بڑھائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی سال میں 15کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جو اگلے تین سال میں بڑھ کر 54 کروڑ ڈالر ہوجائے گی۔انہوںنے کہاکہ منصوبے میں طالبان حکومت کو 20 فیصد کی شراکت داری حاصل ہے، جو بڑھ کر 75 فیصد ہوسکتی ہے۔طالبان ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان کو 25 سالہ معاہدے سے 15 فیصد رائیلٹی بھی حاصل ہوگی۔انہوںنے کہاکہ دریائے آمو سے نکلنے والا تیل افغانستان میں یہ ریفائن کیا جائے گا، اس طرح افغانستان جلد تیل کے حوالے سے خود کفیل ہو جائے گا۔منصوبے کے ذریعے 3 ہزار افغانوں کو ملازمت ملنے کا امکان ہے۔

The post تیل نکالنے کیلئے طالبان حکومت کا چین کے ساتھ پہلا بین الاقوامی معاہدہ،کئی ہزارافغانوں کو ملازمت ملنے کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/JeOfGkB

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.