لاہور( این این آئی)لاہور کے علاقے گجر پورہ میں نوکری کا جھانسہ دے کر 3 ملزمان نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔بتایاگیا ہے کہ خاتون کی درخواست پر تھانہ گجر پورہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیںایف آئی آر کے مطابق
ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔ ملزمان زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے، جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
The post نوکری کا جھانسہ دے کر 3 ملزمان کی خاتون سے مبینہ زیادتی appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/pHhKM5v