اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک ہو گئی ہے، دنیا نیوز نے آڈیو ریلیز کر دی، علی امین گنڈا پور نے آڈیو میں کہا کہ ریلیز آئی ہیں آپ نے مجھے کچھ بھی نہیں بھیجا، جس پر ٹھیکیدار امتیاز نے کہا کہ پچھلی جو ریلیز ہوئی ہے اس میں تو ہوئی ہے لیکن ابھی کوئی ریلیز نہیں ہوئی، جس پر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آپ کہ کہنے پر آپ کو سولہ کروڑ پچھلے ہفتے بھجوائے ہیں، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نہیں ملے تو امتیاز نے کہا کہ سولہ کروڑ ابھی میں لڑکے کو کہتا ہوں آپ کو بھجواتا ہے وہ صرف آپ کے ہیں، جس پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ٹھیک ہے، دوسرا ایک اور کیس فنانس کے پاس گیا ہوا ہے اس میں پچیس کروڑ میرا ہے اور پچیس کروڑ سی ایم صاحب کا ہے، نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور اپنا موقف دے سکتے ہیں۔
The post ٹھیکیدار سے 25 کروڑ روپے رشوت کی ڈیمانڈ، علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک ہو گئی appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/TqSOGn0