اسلام آباد(این این آئی)سربراہ بی این پی سرداراختر مینگل نے کہا ہے کہ تمام اختیارات، ٹیکس، منرلز اور مائننگ مرکز کے پاس ہوں گے، صوبائی وزیر اعلیٰ کے پاس اب صرف دھوتی رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر حکومتی اتحادیوں کے تحفظات اب تک برقرار ہیں اس حوالے سے سربراہ بی این پی سرداراختر مینگل نے کہا کہ تمام اختیارات، ٹیکس، منرلز اور مائننگ مرکز کے پاس ہوں گے، صوبائی وزیر اعلیٰ کے پاس اب صرف دھوتی رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک پر قانون سازی کے مخالف ہیں، سندھ اسمبلی کی قرارداد اٹھارویں ترمیم کے خلاف ہے، یہ ریکوڈک کا نہیں بلوچستان کو ہڑپ کرنے کا معاملہ ہے۔ اختر مینگل نے کہا کہ جے یو آئی اور سب ممبران نے اس قانون سازی کی مخالفت کی، ریکوڈک قانون سازی کے بعد پارٹی کا اجلاس بلایا ہے ،ایک آدھ دن میں اچھا فیصلہ کریں گے۔
The post تمام اختیارات، ٹیکس، منرلز اور مائننگ مرکز کے پاس ہوں گے صوبائی وزیر اعلیٰ کے پاس اب صرف دھوتی رہ گئی ،اہم انکشاف appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/owgldn4