Type Here to Get Search Results !

شدید دھند کے باعث انٹرنیشنل پروازیں لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دی گئیں https://ift.tt/tnx7LMd

ا سلام آباد (این این آئی)قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے لاہور میں شدید دھند کے پیش نظر رات 10 تا دن 11 بجے تک بین الاقوامی پروازیں اسلام آباد منتقل کردیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند اور حد نگاہ کم ہونے کے

باعث رات سے صبح تک بین الاقوامی آپریٹ پروازیں اسلام آباد منتقل کی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق پروازوں کی منتقلی مسافروں کو طویل انتظار سے بچانے کے لیے کی گئی ہے، منتقلی عارضی ہے، دھند کم ہونے پر صورتحال معمول پر آجائے گی۔ترجمان کے مطابق پروازوں کی منتقلی پر عمل درآمد آج رات سے کردیا جائے گا، مسافر پروازوں کی معلومات کے لیے کال سینٹر سے رجوع کریں۔گزشتہ چند دن سے شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی تھیں۔لاہور ایئرپورٹ پر صبح کے اوقات میں پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت بھی نہیں دی جارہی تھی۔

The post شدید دھند کے باعث انٹرنیشنل پروازیں لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دی گئیں appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/ecX8ioB

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.