Type Here to Get Search Results !

ماں کو ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر بیٹے نے باپ کو گولی ماردی https://ift.tt/TNqSoD0

ساہیوال ( این این آئی )نواحی چک 47فائیوایل میں ماں کو ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر بیٹے نے باپ کو گولی ماردی ۔واقعات کے مطابق اسی چک کے لیاقت علی اور اُسکی بیوی مقصوداں میں جھگڑاہوا۔ لیاقت علی نے بیوی کو ڈانٹا تو اُسکا بیٹا مشتعل ہوگیا اور باپ کو گولی ماردی ،لیاقت علی کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال داخل کرادیاہے جہاں حالت نازک ہے۔پولیس یوسف والا نے مقدمہ 324ت پ درج کرکے بیٹے آصف علی کو گرفتارکرلیا۔دریں اثناء چک 85فائیوایل میں ایک زمیندار محمد عباس کے بھائی اظہر امیر کو محمد لطیف نے رنجش کی بناء پر کلہاڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیااور فرار ہوگیا۔پولیس یوسف والا نے مقدمہ محمد عباس کی مد عیت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے زخمی اظہر امیر کو ہسپتال داخل کرادیاہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔

The post ماں کو ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر بیٹے نے باپ کو گولی ماردی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/8GpvuUy

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.