Type Here to Get Search Results !

جتنی آڈیوزاس وقت آرہی ہیں سب کو کٹ پیسٹ کر کے جوڑا گیا، فواد چوہدری https://ift.tt/oqDf1bB

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بشری بی بی کی مبینہ آڈیو کو غیر مستند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا کوئی سر ہے نا پائوں، مختلف آڈیوز کو جوڑا گیا،سب سے پہلے ثاقب نثار کی آڈیو آئی تھی، آڈیوزکوئی مستند نہیں ہیں، جتنی آڈیوزاس وقت آرہی ہیں سب کو کٹ پیسٹ کر کے جوڑا گیا

،وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ اورعمران خان کے درمیان گفتگو ہوئی ہے، پرویز الٰہی اور محمود خان لبرٹی چوک میں ہونے والے جلسے میں شریک ہوں گے، آج ہی اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ زمان پارک کے باہر ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کابینہ بنانا اور بیرونی دوروں پر بھیجناحکومت نہیں ہے، چمن بارڈر کی صورتحال خراب ہے، معاشی بحران میں کوئی بھی دوست ملک ہمارے ساتھ نہیں کھڑا، سفارت خانوں میں دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں، ملک کو استحکام میں لانے کے لیے واحد راستہ انتخابات ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ میں پی ٹی آئی کو نیچے لانے کے لیے کیا کیا حربے استعمال نہیں کیے جا رہے، ہم اب جس طرح سے آگے بڑھ رہے ہیں ہمیں امید ہے اسمبلیوں کی تحلیل کے فیصلے سے پاکستان میں استحکام آئے گا، عمران خان نے وکلا ء سے مشاورت مکمل کر لی ہے، مریم نواز ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کے کیسز کو عدالت میں چیلنج کرنے جارہے ہیں۔اس وقت مفتاح اسماعیل اوراسحاق ڈار کے درمیان تماشا لگا ہوا ہے، یہ نااہل اور ناکام حکومت ہے، بجلی، گیس اورپٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیںانہوںنے کہا کہ ہر روز مضحکہ خیز سکینڈل چلائے جاتے ہیں جس پر ہنسی آتی ہے ، جس جماعت کا ہر شخص اربوں روپے لوٹ کر باہر لے گیا ہے اس کو لگتا ہے اپنی گھڑی بیچنا بھی ایک جرم ہے ،وزیر اعلیٰ کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں جانا بھی جرم ہے ،

ہمارے خلاف کرپشن کے کیسز بنانے کی ہر کوشش ناکام ہوئی ، دہشتگردی کے مقدمات بنائے ناکام ہوئے ۔انہوںنے کہا کہ پوری امید ہے کہ پاکستان میں متفقہ فیصلہ سے پاکستان میں سیاسی پراسس آگے بڑھے گا اور پاکستان میں استحکام آئے گا۔ جو نیب ترامیم کے ذریعے 1100ارب روپے کا فائدہ حاصل کیا گیا

اس کو بھی چیلنج کر رہے ہیں،پاکستان کے پاس تنخواہیں دینے کے پاس پیسے نہیں اور یہاں اربوں روپے چھوڑے جارہے ہیںجونا قابل قبول ہے ۔پی ڈی ایم کی حکومت تو بر سر اقتدار ہی مقدمات ختم کرانے تھی ۔ یہ چاہتے ہیںکہ اپیلوں کا وقت ختم ہو جائے تو

پھر ہم آگے چلیں، معیشت ایسے لوگ نہیں چلا سکتے ، یہ غیر سنجیدہا ور نا اہل حکومت ہے ۔انہوںنے کہا کہ سات ماہ سے معیشت کی حالت خراب ہے ، معیشت کا براہ راست تعلق سیاست سے ہے، پی ٹی آئی کے فیصلوں سے ملک میں استحکام آئے گا۔

The post جتنی آڈیوزاس وقت آرہی ہیں سب کو کٹ پیسٹ کر کے جوڑا گیا، فواد چوہدری appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/OJ1Ub4Y

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.