ممبئی(این این آئی)بھاتی شہرممبئی میں دو لڑکوں نے اپنے اسکول کے کلاس روم میں اپنی 13سالہ ہم جماعت طالبہ کی عصمت دری کی جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ
لڑکی کو اس کے دو ہم جماعت ساتھیوں نے اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب ان کے ساتھی طلباء ڈانس کی مشق کے لیے کلاس روم سے باہر چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی اور ملزم لڑکے آٹھویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ عہدیدار نے بتایاکہ اس واقعے کی وجہ سے لڑکی صدمے کا شکار ہے اور اس نے واقعے کے بارے میں اپنے گھر والوں کو بتادیا جنہوں نے فوری طور پر ملزموںکے خلاف شکایت درج کرائی۔شکایت کی بنیاد پر پولیس نے لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔لڑکوں کو بچوں کی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں جنوبی ممبئی کے بچوں کے حراستی مرکز بھیج دیا۔پولیس نے بتایا کہ مزید تحقیقات جا ری ہے۔
The post بھارت، آٹھویں جماعت کی طالبہ سے دو ہم جماعت ساتھیوں کی زیادتی appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/7urF2cT