Type Here to Get Search Results !

بابر اعظم نے شعیب ملک کو صاف جواب دے دیا https://ift.tt/IQ9k5UD

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے انکشاف کیا ہے کہ کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ میں ہی مجھ پر واضح کر دیا تھا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گا۔ایک انٹرویو میں شعیب ملک نے اپنے اور بابر کے تعلق سے متعلق

بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم دونوں کے تعلقات بالکل ٹھیک ہیں۔آل راؤنڈر نے کہاکہ مجھے بابر نے ایشیا کپ میں یہ بولا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جو ٹیم جائے گی وہ ایشیا کپ والی ہی جائے گی، اس کی طرف سے بات چیت ہوتی رہی، ہم دونوں کا تعلق اچھا ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ میں ہمیشہ سے اسے اپنا چھوٹا بھائی سمجھتا ہوں، جب جب اسے ضرورت پڑی، چاہے گرومنگ ہو یا کوئی مشورہ، میں ہمیشہ سے اس کے لیے موجود ہوں اور رہوں گا۔انہوںنے کہاکہ میں ایسا نہیں ہوں کہ کسی وجہ سے ٹیم میں نہیں آیا تو ناراض ہوجاؤں یا منہ بنا لوں، یا اس سے بات نہیں کروں، میں کبھی ایسا کروں گا بھی نہیں، میری دعائیں ہمیشہ اس کے ساتھ ہیں۔شعیب ملک نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ چاہوں گا وہ ترقی کرے اور اس کا نام ٹیبل کے ٹاپ پر ہو، مجھے اس سے کوئی گلہ نہیں ہے۔آل راؤنڈر نے بتایا کہ میری اس سے ورلڈ کپ کے بعد اس چیز پر کوئی بات نہیں ہوئی، میں نے خود اس سے تھوڑی دوری اختیار کی تھی کیونکہ جب ایک بندہ کپتان ہو تو اسے لیڈرشپ کرنے دینا چاہیے۔

The post بابر اعظم نے شعیب ملک کو صاف جواب دے دیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/RHbVxSM

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.