نارووال( این این آئی)تجربہ کار حکومت نے آٹھ ماہ میں ہی عوام کو پرانے پاکستان کی بجائے پتھر کے دور میں پہنچا دیا،بجلی آرہی ہے نہ گیس، سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کے پریشر میں کمی سے گھریلو خواتین کا پارہ ہائی،حکومت کو دہائیاں دیتی رہیں۔بتایا گیا ہے کہ موسم سرد ہوتے ہی نارووال شہر میں گیس کی
غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ اور پریشر میں کمی سے خواتین کا کھانا پکانا انتہائی دشوار ہو گیاہے ، خواتین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی ہوشربا مہنگائی کے ہاتھوں عوام شدید پریشان ہیں اب گیس بھی نہیں آ رہی سکول جانے والے بچے بھوکے پیٹ سکول جانے پر مجبور ہیں اور نہ تو صبح ناشتہ نصیب ہورہا ہے اور نہ ہی رات کا کھانا بنایا جاسکتا اس تجربہ کار حکومت نے آٹھ ماہ میں ہی ہمیں پرانے پاکستان کی بجائے پتھر کے دور میں پہنچا دیاہے،بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی شروع ہو گئی ہے،مہمان آنے سے پہلے پوچھتے ہیں کہ آپکی گیس آ رہی ہے۔ایل پی جی گیس سلنڈر اتنا مہنگا ہے کہ عام بندہ خرید نہیں سکتا ،گھریلوصارفین تو اپنی جگہ، ہوٹلوں سمیت دیگر کاروباری حضرات بھی گیس پریشر کم ہونے کے عذاب سے نہ بچ سکے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومت گیس لوڈ شیڈنگ میں کوئی تبدیلی نہ لا سکی گزشتہ کئی سالوں سے سردیوں میں غائب ہو جانے والی گیس آج بھی اسی طرح ناپید ہے۔ گیس کے پریشر نے عوام کو فاقے کرنے پر مجبور کر دیا،لوگوں کا کہنا تھا کہ گھروں میں اور کاروبار چلانے کیلئے گیس سلنڈر کا استعمال تو شروع کر دیا ہے لیکن جہاں پر یہ خطرناک ثابت ہوتا ہے وہیں مہنگا ہونے سے کاروبار میں بھی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
The post تجربہ کار حکومت نے آٹھ ماہ میں ہی عوام کو پرانے پاکستان کی بجائے پتھر کے دور میں پہنچا دیا، خواتین کا پارہ بھی ہائی appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/0AnvFr7