Type Here to Get Search Results !

اب تو میرے بچوں کی شادی کی عمر ہے، ریحام کا پرانا بیان وائرل https://ift.tt/6gUn4k9

اسلام آباد (این این آئی)صحافی، ٹی وی اینکر، چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا تیسری شادی سے متعلق پرانا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ریحام خان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ معروف صحافی سہیل وڑائچ کو انٹرویو دے رہی ہیں۔سہیل وڑائچ انٹرویو کے دوران ریحام خان سے پوچھتے ہیں کہ دو شادیاں کیں اور وہ ناکام ہوئیں، کیا تیسری شادی کر کے اسے کامیاب بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں؟اس سوال کے جواب میں کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ اب اْنہیں کوئی شادی کی آفرز نہیں آ رہیں، اب اْن کی نہیں بلکہ اْن کے بچوں کی شادی کی عمر ہے۔ریحام خان نے بتایا کہ اْنہیں بس زندگی میں دو بار ہی شادی کی آفر ہوئی تھی جو اْنہوں نے قبول کر لی تھی، اب اْن کا تیسری شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

The post اب تو میرے بچوں کی شادی کی عمر ہے، ریحام کا پرانا بیان وائرل appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/EFO0812

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.