لاہور( این این آئی)ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے 250 ارب روپے سیلز ٹیکس ریفنڈ کی مد میں پھنس گئے۔ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس ریفنڈ نہ ملنے سے ٹیکسٹائل ملز چلانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کروڑوں ڈالر کا ٹیکسٹائل خام مال پورٹس پر کلیئرنس کا منتظر ہے، بینکوں سے ایل سی نہیں کھل رہیں اور سامان بھی کلیئر نہیں ہو رہا۔ذرائع کے مطابق بینکوں کی جانب سے ایکسپورٹرز کو اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بینکوں کے مقابلے میں 15 روپے مہنگا مل رہا ہے۔اگر یہی حالات رہے تو فیکٹریاں بند ہونا شروع ہو جائیں گی۔
The post ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے 250 ارب روپے سیلز ٹیکس ریفنڈ کی مد میں پھنس گئے appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/LrKAGUw