Type Here to Get Search Results !

عمران خان کی پارٹی ٹوٹی ہے، ان کے 20 ارکان ہمارے یہاں آکر بیٹھے ہیں،ایاز صادق کا دعویٰ https://ift.tt/3S9Pv6o

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی ٹوٹی ہے، ان کے 20 ارکان ہمارے یہاں آکر بیٹھے ہیں، جس طرح پہلے ان کے اتحادی چھوڑ کر گئے ہیں تو پرویز الہی اور باقی کیوں نہیں جاسکتے؟۔وفاقی وزیر برائے اقتصادی و سیاسی امور ایاز صادق نے

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلیاں توڑنے سے متعلق عمران خان کی طرف دیکھا جا رہا ہے، دو اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو کیاکرنا ہے ہم اس حوالے سے حکمت عملی بنا رہے ہیں، عمران خان یہ رسک لینے سے پہلے دس مرتبہ سوچیں گے۔ایاز صادق نے کہا کہ ابھی تک پرویز الہی کے پاس کوئی آپشن نہیں، پرویز الہی کا مستقبل ان ہی کیساتھ ہے، ہم نے پرویز الہی کو وزارت اعلی آفر کی تھی، دعائے خیرہوئی لیکن24 گھنٹے میں صورتحال تبدیل ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ دو اسمبلیاں چلی گئیں تو الیکشن ہونگے،کوئی مسئلہ نہیں، پی ٹی آئی کے دیگراتحادی جاسکتے ہیں تو پرویز الہی کیوں نہیں جاسکتے؟ گھبرانے کی کوئی بات نہیں، مشکل سے مشکل حالات میں بھی الیکشن لڑیں گے، وفاقی حکومت کہیں نہیں جارہی،گئی بھی تو کوئی بڑی بات نہیں، الیکشن میں ہارجیت ہوتی ہے، گبھرا کر نہیں لڑا جاتا، عمران خان اسمبلیاں تحلیل کریں گے تو ہم پورا ڈٹ کرالیکشن لڑیں گے۔

The post عمران خان کی پارٹی ٹوٹی ہے، ان کے 20 ارکان ہمارے یہاں آکر بیٹھے ہیں،ایاز صادق کا دعویٰ appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/VKlNwnc

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.