Type Here to Get Search Results !

آپ کب کتاب لکھ رہے ہیں، جنرل (ر)اشفاق پرویز کیانی نے صحافی کو کیا جواب دیا https://ift.tt/xwX13UE

جنرل (ر)اشفاق پرویز کیانی نے صحافی کو کیا جواب دیا

راولپنڈی (این این آئی)سابق آرمی حیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہاہے کہ وہ کوئی کتاب نہیں لکھ رہے اور نہ ہی ایسا ارادہ ہے ، کتاب لکھنے کی صورت میں کسی تناز ع کا شکار نہیں ہونا چاہتا ۔

جی ایچ کیو میں نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو کمان سونپنے کی تقریب میں جب سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی سے صحافیوں کی بات چیت ہوئی تو ایک صحافی نے ان سے کہاکہ آپ کب کتاب لکھ رہے ہیں ، آپ نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ

اپنے فوجی کیریئر اور ملکی صورتحال پر کتاب لکھونگا جس پر اشفاق پرویز کیانی نے کہاکہ میرا کتاب لکھنے کا کوئی ارادہ نہیں

اور نہ میں نے ایسی کوئی بات کی تھی کیونکہ کتاب لکھنے کی صورت میں ایک نیا تنازع شروع ہوسکتا ہے اور میں کسی

تنازع کا شکار نہیں بننا چاہتا اسی لئے آپ لوگوں (میڈیا)سے دور رہتا ہوں۔ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ

میری طبیعت ٹھیک ہے ، کچھ عرصہ پہلے مسئلہ ہوا تھا اب اللہ کا شکر ہے میں ٹھیک ہوں ۔

The post آپ کب کتاب لکھ رہے ہیں، جنرل (ر)اشفاق پرویز کیانی نے صحافی کو کیا جواب دیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/gOU7ZrT

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.