لاہور(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر شعیب ملک نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو لیگ اسپنر کیخلاف گگلی پر کام کرنے کا مشورہ دیدیا۔ٹی وی پروگرام میں سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں بابراعظم اور شان مسعود کی پارٹنرشپ میں پاکستان 8 رن فی اوورز رن مل رہے تاہم عادل راشد نے کپتان کو جس طرح گگلی پر پھنسایا، انکو دیکھنا پڑے گا کہ اس پر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ جس اوورز میں عادل راشد نے بابراعظم کی وکٹ انہوں نے اس اوور میں کوئی رن نہیں دیا، افتخار احمد کو چاہئے تھا کہ اپنا نیچرل گیم کھیلتے کیونکہ انہیں پچھلے میچز میں اسی لیے کامیابی ملی تھی۔شعیب ملک نے کہا کہ بابراعظم کو اسپنر کا ہتھیار گگلی سمجھنے کیلئے ویڈیوز دیکھنا ہوں گی یا پھر انہیں بلکل سیدھے بلے مڈ ا?ن اور مڈ وکٹ پر رنز کی طرف جانا ہوگا۔
The post شعیب ملک نے بابراعظم کو کون سی کمزوری پر کام کرنے کا مشورہ دیا؟ appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/qMElZdF