اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔دریں اثناء اپنی ٹوئٹ میں مریم نے کہا کہ عمران خان پر فائرنگ کی مذمت کرتی ہوں اور ان سمیت تمام زخمیوں کی صحت کیلئے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔
The post عمران خان پر حملہ، نوازشریف اور مریم نواز کا ردعمل بھی آ گیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/UqbA47Z