ایڈیلیڈ (آن لائن )پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رئوف کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اسٹیڈیم میں موجود کچھ مداحوں کو آٹوگراف دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آٹوگراف دیتے ہوئے حارث کے چہرے کے تاثرات مستقل تبدیل ہو رہے ہیں۔فاسٹ بولر کے تاثرات میں پریشانی، حیرانی اور کچھ مضحکہ خیز انداز بھی بخوبی واضح ہے۔اس ویڈیو میں ایک لڑکی نے حارث سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ‘آئی لو یو’ بھی کہا جس پر حارث کے چہرے کے تاثر نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔خیال رہے کہ حارث رئوف پاکستانی کرکٹ ٹیم میں غصیلے بولر کے نام سے مشہور ہیں۔
The post آٹو گراف لیتے لڑکی نے حارث کو آئی لو یو کہہ دیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/4RZbYk0