اسلام آباد (این این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھانے کی منظوری دیدی ۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا اور ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہائی پریمیم پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح بڑھانے کی منظوری دی گئی ، عالمی مالیاتی فنڈ کی شرط پرپیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہائی اوکٹین پیٹرول پر لیوی کی شرح 50 روپے عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور ہائی اوکٹین پیٹرول پر 16 نومبر سے 50 روپے لیوی عائد ہو جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے سے متعلق سمری مخر کردی گئی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اوکٹین پر 30 روپے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی عائد تھی، آئی ایم ایف کی شرط پر ہائی اوکٹین پر 50 روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ہائی اوکٹین پر فل پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
The post آئی ایم ایف کی شرط پوری، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھانے کی منظوری دے دی گئی appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/KbI5SUO