لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب میں پہلے ٹرانسجینڈر سکول کا آغاز گزشتہ سال ملتان سے کیا تھا،اس منصوبے کی کامیابی کے بعدبہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں ٹرانسجینڈر سکول کھولے جا رہے ہیں،بہت جلد ٹرانسجینڈر سکول صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی کھولاجائیے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ ملتان میں
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ ہمارے جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع کے بچوں کے لئے میگا کھیلوں کے ایونٹ سکول اولمپکس کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔سکول اولمپکس ہمارے بچوں کے لئے شاندار ایونٹ ہے اور اس طرز کے سپورٹس ایونٹ سے طلبا کی ہنُرمندی اور خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سکول اولمپکس میں اس سال جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع سمیت سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی نمائندگی کرنے والی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔مراد راس نے کہا کہ تمام صوبوں کی نمائندگی کرنے والی ٹیموں کے ساتھ اس وقت سکول اولمپکس پاکستان کا سب سے بڑا کھیلوں کا ایونٹ ہے۔روشنی میگزین کی اشاعت کے حوالے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پاکستان کے سب سے بڑے بچوں کے میگزین روشنی کی باقاعدگی سے ماہانہ اشاعت کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’روشنی‘‘ میگزین کی اشاعت سے بچوں میں پڑھنے اور لکھنے کا شعور پیدا ہو گا۔صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ طلبا کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے آن لائن سسٹم سپیٹس کا آغاز کیا۔سپیٹس کا ڈیٹا بیس نادرا کے بعد پاکستان کا دوسرا بڑا ڈیٹا بیس ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے تیار کردہ اس آن لائن منصوبے سپیٹس کی مدد سے ہمیں پتہ ہو گا ہمارے بچے اور اساتذہ کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مراد راس نے مزید بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کو مد نظر رکھتے ہوئے طلبا کے لئے گرین بُک کے نام سے کتاب متعارف کروا رہے ہیں۔
The post پنجاب حکومت کا جلد ٹرانسجینڈرسکول لاہور میں بھی کھولنے کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/FhkZil6