لاہور( این این آئی)ترجمان وزیر اعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ے کہ فیصل واوڈا کی ناکامی کے بعد ایک اور عادی مجرم کو میڈیا پر پیش کر دیا گیا،سرٹیفائیڈ صادق اور امین کے خلاف مستند ڈاکوئوں نے انٹرنیشنل فراڈیے سے بیان دلوایا ۔اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اس قسم کی کوئی بھی سازش عوام کو عمران خان سے دور نہیں کر سکتی،فیصل ووڈا کے ڈرامے کے بعد ایک اور فلاپ فلم میڈیا کے ذریعے چلانے کی کوشش کی گئی،نااہل حکومت عوام کو سمجھنے سے قاصر ہے،عمران خان کے خلاف ان اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے امپورٹڈ حکومت کو عوام کی نفرت کا سامنا ہے۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی عوام میں مقبولیت سے خائف یہ لوگ اخلاقی پستی کی انتہا کو چھو رہے ہیں۔
The post فیصل واوڈا کی ناکامی کے بعد ایک اور عادی مجرم کو میڈیا پر پیش کر دیا گیا، تہلکہ خیز دعویٰ appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/ghUKABx