پبی(این این آئی)سابق وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہ ہے کہ حضور ﷺنبی رحمت سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ہم ناموس رسالت ﷺ پر اپنی جانوں کو قربان کرنا اپنا اعزاز سمجھتے ہیں،ملت اسلامیہ کی نظریں پاکستان پر ہیں اور انشاء اللہ پاکستان ہی ملت اسلامیہ کی قیادت کریگا۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے
جامع کریمیہ غفوریہ رحمت آباد شریف چراٹ روڈ ڈاک اسماعیل خیل میں سالانہ تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ چشتیہ ڈاک اسماعیل خیل شریف صاحبزادہ علامہ سعید حسین قادری نے کی جبکہ تنظیم المشائخ اہل سنت صوبہ خیبر پختونخوا ہ کے صدر، ممتاز روحانی پیشوا حضرت پیر شمس الامین پیر آف مانکی شریف مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ہزاروں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی۔ اس موقع پر حضرت پیر سید عنایت بادشاہ، حضرت پیر سید منیر اللہ شاہ، چیف خطیب صوبہ خیبر پختونخواہ حضرت مولانا محمد طیب قریشی، حضرت پیر ثقلین بادشاہ، علامہ صاحبزادہ جنید امین قادری، علامہ صاحبزادہ محمد عدنان قادری،مفتی اکرام اللہ جنیدی، علامہ مفتی نظام الدین سرکانی، علامہ عابد شاکری، علامہ معراج الدین سرکانی، مولانا قاضی شاہ روم باچا، مولانا شمس الوکیل قادری اور ممتاز سیاسی شخصیات، سابق صوبائی وزیر میاں افتخار حسین، ممبر صوبائی اسمبلی میاں خلیق الرحمٰن، چئیر مین تحصیل پبی، غیور خان خٹک، حاجی محمد اسحاق خٹک، انجنئیر زرد علی خان خٹک، سابق ممبر تحصیل کو نسل پبی حاجی افتخار، خیر الابرار نا ظم اعلیٰ مدر سہ علی زمان چستی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہا جب تحریک پاکستان اور تحریک ختم نبوت میں قربانی دینے کا وقت تھا تو اللہ رب العزت کے کرم سے ہمارے آباواجداد ااکابرین اہل سنت نے قربانیاں دی تھی۔ اور آج ملک عزیز پاکستان کو ضرورت ہو ئی ہم اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر قسم کی قربانی پیش کریں گے۔اور انشاء اللہ 22 کروڑ اسلامیان پاکستان ملک کے استحکام اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
ملت اسلامیہ کی نظریں پاکستان پر ہیں اور انشاء اللہ پاکستان ہی ملت اسلامیہ کی قیادت کریگا، کا نفرنس سے پیر آف ما نکی شریف پیرزادہ شمس الا مین سجادہ نشین در بار عا لیہ قادر یہ پیر زادہ پیر عدنان قادری نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ دنیا اور آخرت کی کا میا بی سنت رسولﷺ پر عمل پیرا ہو نے میں ہیں اپنے بچوں کو ایسی طرح کے محا فل میں بیٹھا ئیں اور ان کو دینی تعلیم سے روشناس کریں
اب ہم ڈاگ با با جی پیر رحمت کریم نہیں ہے جشن عید میلا لنبی ﷺ منا نے جو سلسلہ شروع کیا تھا یہ سلسلہ ایسی طرح جاری رہے گا اور اس میں عا شقان رسولﷺ کے شرکت میں روز بروز اضا فہ ایسی طرح ہو تا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کا ایک مقصد ہے کہ حضرت محمد ﷺ تک پہنچ جا ئے
اس میں اس کی کا میا بی ہیں انہوں نے کہا کہ پیر رحمت کریم ڈاگ با با جی ہمیں رو شنی کا جو راستہ دیکھایا ہیں اس پر عمل پیرا ہو کر ہمیں دنیا اور آخرت کی کا میا بی نصیب ہو گی پیر صاحبز ادہ سعید حسین القادری نے سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں بڑی تعداد میں مشائخ عظام ،
علماء کرام اور ہزاروں کی تعداد میں عا شقان رسول ﷺ کی شرکت کر نے پر شکریہ ادا کیا اس محفل کے لئے سیکورٹی کے لئے بہترین انتظا مات کر نے پر ڈی پی او نو شہرہ کا بھی شکر یہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی تمام حا ضرین کو
ان کا اجر عظیم دیںآخر میں پیر آف ما نکی شریف پیرزادہ شمس الا مین نے پیر رحمت کریم ڈاگ با با جی کی ایصال ثواب عالم اسلام تمام مسلما نوں اور ملک پا کستان کی سلا متی کے لئے خصو صی دعا کی آخر میں تمام ہزاروں عا شقان رسول ﷺ میں لنگر بھی تقسیم کیا ۔
The post ہم ناموس رسالت ﷺ پر اپنی جانوں کو قربان کرنا اپنا اعزاز سمجھتے ہیں،پیر محمد نورالحق قادری appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/1r5wsUC