اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کی شکست اور موروثیت سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب گول کرگئے۔پیر کو پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ ملتان میں پی ٹی آئی ہاری، لوگوں نے موروثیت کوقبول نہیں کیا۔اس پر پی ٹی أئی چیئرمین نے بات پلٹ دی اور صحافی کے سوال کا جواب نہیں دیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان بدل گیا ہے، نوازشریف اور زرداری 90 کی سیاست کررہے ہیں، ملک بڑی تیزی سے بدلہ ہے جس میں سوشل میڈیا کا بڑا کردار ہے، جو سیاسی شعور لوگوں میں اب آیا ہے وہ پہلے نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نئی قسم کی ڈیموکریسی ہے جس کے پاس فون ہے اس کی آواز ہے، نواز شریف اور زرداری پرانے زمانے میں رہ رہے ہیں، ان کا ٹائم ختم ہوگیا ہے، وہ اب جو بھی کرلیں، نہیں جیت سکتے، انہیں اب ہارنا ہے۔
The post عمران خان ملتان میں شکست اور موروثیت سے متعلق سوال کا جواب گول گرگئے appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/X0rHJvk