راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کر دی گئی۔اینٹی کرپشن عدالت میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے رانا ثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا
کرتے ہوئے کہا گیا ہے رانا ثنا اللہ ناتو عدالت میں پیش ہو رہے ہیں اور نا ہی گرفتاری دے رہے لہٰذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائےتاہم عدالت نے رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اینٹی کرپشن ٹیم کو وزیر داخلہ کی گرفتاری کے لیےکوشش جاری رکھنے کا رانا ثناللہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وارنٹ کی تعمیل کے لیے اینٹی کرپشن ٹیم تھانے آئی تو ان سے کاغذات وصول کیے جائیں گے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ٹیم سے درخواست کی جائے گی کہ وہ تعمیل کے لیے ریکارڈ مہیا کرے تاکہ قانون کے مطابق عمل کیا جاسکے۔خیال رہےکہ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئے تھے۔
The post عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ پر بجلیاں گرادیں appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/6LfMnZi