اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہاہے کہ عمران خان سر ٹیفائیڈ چور ثابت ہو چکا ہے ،شاہ محمود قریشی کو اپنے خواب کی تعبیر کا انتظار ہے ،ہو سکتا ہے شاہ محمود قریشی کا خواب پورا نہ ہوسکے ،وہ وائس چیئرمین ہی رہیں،کے پی کے پولیس کے اہلکاروں نے الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ کی،یہی مثالی پولیس تھی جو شہر اقتدار میں دہشتگردی پھیلا رہی تھی،
عمران خان نے بدتمیزی گالم گلوج کے علاوہ ملک کو کچھ نہیں دیا ،جلاؤ گھیراؤ کرنا سیاست نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر شازیہ مری اور معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان و ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیدیا ہے،سابق وزیر اعظم عمران خان سرٹیفائیڈ چور ثابت ہوچکا ہے،یہی الیکشن کمیشن ہے جسے عمران خان نے کہا تھا کہ اس سے زیادہ کمپیٹنٹ بندہ میں نہیں دیکھا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نہیں رہے،شاہ محمود قریشی کو اپنے خواب کی تعبیر کا انتظار ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہو سکتا ہے شاہ محمود قریشی کا خواب پورا نہ ہوسکے اور وہ وائس چیئرمین ہی رہیں ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے باہر جس پولیس کو مثالی پولیس کہتے تھے اس نے کیا کیا ہے،کے پی کے پولیس کے اہلکاروں نے الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ کی،یہی مثالی پولیس تھی جو شہر اقتدار میں دہشتگردی پھیلا رہی تھی۔ انہوںنے کہاکہ دس سال قبل خیبرپختونخوا میں ہم امن کرکے گئے تھے،خیبرپختونخوا میں دوبارہ دہشت گردی نے سر اٹھایا ہے،عمران خان نے بدتمیزی گالم گلوج کے علاوہ ملک کو کچھ نہیں دیا ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے بیشتر ایم پی اے ایم این ایز پر مختلف مقدمات درج ہوتے ہیں۔وفاقی وزیر و ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے پریس کانفرنس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ٹویٹ پڑھ کر سنائی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے لوگوں پر کیچڑ اچھالا اور لوگوں پر الزامات لگائے ہیں،الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل جھوٹا قرار دیدیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ فیصلے آتے رہتے ہیں اس کا مقصد یہ نہیں ہے کہ آپ جلاؤ گھیراؤ شروع کردیں۔ انہوںنے کہاکہ صدر پاکستان عارف علوی کا بھی یہی وطیرہ تھا
کی جلا دو گھیراؤ کرو،اگر تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ آیا ہے تو آپ قانونی چارہ جوئی کریں،جلاؤ گھیراؤ کرنا سیاست نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نیازی کیخلاف ریفرنس ان کی پارٹی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ اسرائیل بھارت کے لوگ تحریک انصاف کو فنڈنگ کرتے رہے ہیں ،عمران خان کرسی چھن جانے کا بدلہ پاکستان سے رہا ہے،۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان نے چار سال میں کیا کیا اس ملک کیساتھ،ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر کہاں ہیں؟جس ووٹ نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا اسی ووٹ نے اسے کرسی سے اتارا،تحریک انصاف کی لیگل ٹیم بوکھلاہٹ کا شکار تھی،تحریک انصاف کے ایک چیتے نے کہا کہ یہ ادارہ بدکردار ہے ،اگر آپ کے حق میں فیصلہ نہ آئے تو آپ کہتے ہیں ادارہ خراب ہے۔
شازیہ مری نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری گزشتہ کئی دہائیوں سے کیسز کا سامنا کررہے ہیں،سابق صدر پر ایک روپے کی چوری ثابت نہیں ہوئی تاہم انہوں قانونی راستہ ہی اختیار کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اداروں کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئی قانونی چارہ جوئی مہذب معاشرے کی نشانی ہے،
عمران خان نے اس معاشرے کی اخلاقیات کو تباہ کیا ہے،یہ جانتے ہیں کہ ان سے فرح گوگی اور ان کی بیوی کی کرپشن پر سوالات ہونگے،کیسے کروڑوں روپے کے عوض تبادلے کئے جاتے تھے،رنگ روڈ سکینڈل میں کس کس نے کیسے مال بنایا سب سامنے ہے۔
The post عمران خان سر ٹیفائیڈ چور ثابت ہو چکا ہے ،شاہ محمود قریشی کو اپنے خواب کی تعبیر کا انتظار ہے ،پیپلز پارٹی کا حیران کن دعویٰ appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/Bh0iXyp