Type Here to Get Search Results !

بیرون ملک 5ہزار سے زائد ڈالرز لے جانے کیلئے کسٹم ڈیکلئیریشن لازمی قرار https://ift.tt/cNu89x5

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے پاکستان سے بیرون ممالک جانیوالے اور پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بتدریج پانچ ہزار اور دس ہزار ڈالر مالیت تک کی کرنسی اور دیگرممنوعہ سامان رکھنے پر کسٹمز ڈکلیئریشن لازمی قرار دیدیا ہے۔حکام کے مطابق افغانستان جانے والے مسافروں کو صرف ایک ہزار ڈالر اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی

اور اس کیلئے بھی انہں ڈکلیئریشن فارم جمع کروانا ہوگا البتہ افغانستان کے علاوہ دنیا کے دیگر تمام مممالک جانے والے مسافروں کو اپنے ساتھ دس ہزار ڈالر تک لے جانے کی اجازت ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق دستیاب نوٹیفکیشن میں بتایاگیاکہ پانچ ہزار ڈالر سے زائد رقم ہونے پر ڈکلیئریشن جمع کروانا ہوگا جس کیلئے ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، اس ترمیمی نوٹیفکیشن کے ذریعے بیگج رولز میں ترامیم کردی گئی ہیں۔رولز کے مطابق افغانستان کے علاوہ دوسرے تمام ممالک جانے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو ایک ہزار ڈالر،پانچ سے اٹھارہ سال کی عمر کے لوگوں کو پانچ ہزار ڈالر اور اٹھارہ سال سے زائد عمر کے لوگوں کو دس ہزار ڈالر اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پانچ ہزار ڈالر سے زائد رقم اپنے ساتھ لے جانے والے تمام مسافروں کو ڈکلیئریشن فارم جمع کروانا ہوگا،کسٹمز حکام کے مطابق افغانستان کے علاوہ دوسرے تمام ممالک جانے والے مسافروں کو پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو ایک ہزار،پانچ سال سے اٹھارہ سال تک کی عمر کے لوگوں کو پانچ ہزار ڈالر کی رقم اپنے ساتھ لے جانے کیلئے ڈکلیئریشن فارم جمع نہیں کروانا ہوگا۔ایف بی آر کے مطابق مقررہ حد سے زیادہ رقم نکلنے والے مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے ترامیمی رولز میں پاکستان آنے والے اور پاکستان سے

بیرون ممالک جانیوالے مسافروں کیلئے کسٹمز ڈکلیئریشن فارم بھی متعارف کروادیا ہے۔کسٹمز ڈیکلیئریشن بیرون ملک روانگی سے قبل الیکٹرانیکلی بھی جمع کروایا جاسکے گا یا پھر روانگی کے موقع پر ایئرپورٹ پر مینوئیلی جمع کروانا ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسی طرح پاکستان آنے والے مسافروں کو

اپنے ساتھ لائی جانیوالے دس ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی کرنسی یا دیگر ممنوعہ سامان کی کسٹمز ڈیکلیئریشن جمع کروانا ہوگی یہ کسٹمز ڈکلئیریشن بھی الیکٹرانیکلی جمع کروائی جاسکے گی یا پھر موقع پر ائیر ہورٹ پر اترنے کے بعد مینوئیلی جمع کروانا ہوگی۔مسافروں کو اپنے ساتھ لائی جانے

والی جیولری ،سونا و دیگر قیمتی سامان بھی ڈکلیئر کرنا ہوگا۔کسٹمز حکام کہنا ہے کہ بیرون ممالک جانے اور پاکستان آنے والے مسافروں پر اپنے ہمراہ غیر ملکی کرنسی لانے اور لے جانے کیلئے مذکورہ ترامیمی بیگج رولز کے علاوہ کسٹمز ریگولیشنز کا اطلاق بھی ہوگا۔

The post بیرون ملک 5ہزار سے زائد ڈالرز لے جانے کیلئے کسٹم ڈیکلئیریشن لازمی قرار appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/CWnFwEH

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.