شادی کے 2 ماہ بعد حج پر شوہر کا انتقال ہوگیا اور ۔۔۔ ستاروں کا حال بتانے والی سامعہ خان نے پہلی مرتبہ اپنی نجی زندگی سے متعلق بتادیا
سب کی قسمت کا حال بتانے والی سامعہ خان کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ ان کا نکاح 2016 میں ہوا تھا اور ان کی شادی صرف 2 ماہ ہی چل سکی۔۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں سامعہ نظر آئیں جہاں انہوں نے اپنی شادی اور شوہر سے متعلق بتایا کہ: ” شادی 2 ماہ ہی رہی، پھر ہم دونوں ایک ساتھ حج پر گئے۔
حج پر ہی تھے کہ میرے شوہر کا انتقال ہوگیا اورمیں اکیلی رہ گئی لیکن میں نے پھر ہمت نہ ہاری۔ ایک بچے کو گود لیا اور اسی کی خاطر کام کرنے کی ٹھان لی۔ “میرے شوہر ہمیشہ مجھے کہتے تھے کہ تم جیسے بھی کپڑے پہن لو، تمہاری شخصیت بہت متاثر کن ہے۔ میں نے جب بچہ گود لیا تو مجھے لگا کہ اب مجھے اس کو نیک بنانے کیلئے اور آگے بڑھانے کیلئے کام کرنا پڑے گا آگے بڑھنا ہوگا۔ رمضان میں ٹی وی شوز میں یا دیگر دینی پروگرامز میں میرا بچہ جاتا ہے، اب ماشاء اللہ سے وہ حافظِ قرآن ہے اور نیک بچہ ہے۔میں نے 1998 سے ستاروں کا حال بتانا شروع کیا اور کم و بیش کامیاب رہی۔ سب سے پہلی سیاسی پیش گوئی 1998 میں نواز شریف کی حکومت سے متعلق کی تھی جو سچ ثابت ہوئی تھی۔
The post شادی کے 2 ماہ بعد حج پر شوہر کا انتقال ہوگیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/uGcm5X1